QR CodeQR Code

تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

27 Apr 2016 22:53

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پاناما لیکس کی تحقیقات اور حکومتی پراپیگنڈے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران شرکا نے فیصلہ کیا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس پرکئے جانے والے  پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جایا جائے گا اور مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان کے خلاف جوڈیشل کمیشن جانے کا اعلان کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے خیراتی اداروں کی رقم آف شور کمپنیوں میں لگائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 535582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535582/تحریک-انصاف-کا-پاناما-لیکس-پر-حکومت-کے-خلاف-عدالت-جانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org