QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور چابی چور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

27 Apr 2016 23:05

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں بغیر کاغذات اور چوری کے ہزاروں گاڑیاں موجود ہیں، ایسی گاڑیاں بھی موجود ہیں جن کے کاغذات دس سالوں سے رینو نہیں ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور چابی چور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع، صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں چابی چور بغیر کاغذات کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا انکشاف جبکہ صوبائی حکومت نے این سی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے ایک ماہ کی جو مدت مقرر کی تھی وہ بھی ختم ہوگئی اب کی بار بھی رجسٹریشن نہ کروانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جائے گی۔ اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض سرکاری حکام نے اپنی پرائیوٹ گاڑیوں پر ہوٹر کا استعمال کے علاوہ کالے شیشے لگا رکھے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان میں بغیر کاغذات اور چوری کے ہزاروں گاڑیاں موجود ہیں، ایسی گاڑیاں بھی موجود ہیں جن کے کاغذات دس سالوں سے رینو نہیں ہوئے ہیں۔ محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پولیس نے صوبے بھر میں موجود ہزاروں چابی چور اور بغیر کاغذات والے این سی پی گاڑیوں کا کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 535584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535584/گلگت-بلتستان-میں-نان-کسٹم-پیڈ-گاڑیوں-اور-چابی-چور-کے-خلاف-کریک-ڈاون-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org