0
Thursday 28 Apr 2016 22:06

حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے چینی باشندوں کے منصوبے بند کرنے کا فیصلہ

حفاظتی انتظامات نہ کرنیوالے چینی باشندوں کے منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس کا چینی شہریوں کی سکیورٹی کےحوالے سے اہم اجلاس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے جن منصوبوں کے حفاظتی انتظامات مکمل نہ کروائے گئے انہیں عارضی طور پر بند کر دیا جائے۔ ڈی آئی جی آفس میں ہونیوالے اجلاس کے دوران ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ چائینز افراد جن ترقیاتی منصوبوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کی انتظامیہ کیساتھ ملاقات کرکے ایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات مکمل کروائیں۔ چائنیز افرادی قوت والے پروجیکٹس میں چار دیواری، سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز کی سپیشل برانچ کے ذریعے تصدیق لازمی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایس پی حضرات روزانہ کی بنیاد پر چائینز پراجیکٹس کا دورہ کریں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیں۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی مجاہد سید کرار حسین اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 535743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش