QR CodeQR Code

کرپشن فری پاکستان مہم کا مقصد اخلاقی، مالیاتی، سیاسی، عدالتی کرپشن سے نجات ہے، ڈاکٹر مبشر احمد

28 Apr 2016 22:42

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے، جس کی مرکزی، صوبائی قیادت سمیت ہر سطح کی قیادت کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے ضلعی امیر ڈاکٹر مبشر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان مہم کا بنیادی مقصد ملک کو اخلاقی، مالیاتی، سیاسی، عدالتی،  ہرقسم کی کرپشن سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کی وہ واحد جماعت ہے، جس کی مرکزی، صوبائی قیادت سمیت ہر سطح کی قیادت کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور اس کی بنیادی وجہ جماعت اسلامی کا اندرونی نظام احتساب ہے۔


خبر کا کوڈ: 535749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535749/کرپشن-فری-پاکستان-مہم-کا-مقصد-اخلاقی-مالیاتی-سیاسی-عدالتی-سے-نجات-ہے-ڈاکٹر-مبشر-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org