QR CodeQR Code

افغان طالبان کی طرف سے وفد پاکستان بھجوانے کی تصدیق

28 Apr 2016 22:51

اسلام ٹائمز: طالبان کی طرف سے اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ اس دورے کے اچھے نتائج نکلیں گے اور یہ رابطہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا۔ طالبان کے مطابق وفد پاکستان میں افغان طالبان قیدیوں، مہاجرین اور بعض سرحدی معاملات پر بات چیت کرنے کے علاوہ خاص طور ملا برادر کی رہائی کے بارے میں پاکستانی حکام سے بات کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر نے تصدیق کی ہے کہ طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد حکام سے بات چیت کے لیے پاکستان بھیجا گیا ہے۔ طالبان کی طرف سے اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ اس دورے کے اچھے نتائج نکلیں گے اور یہ رابطہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا۔ طالبان کے مطابق وفد پاکستان میں افغان طالبان قیدیوں، مہاجرین اور بعض سرحدی معاملات پر بات چیت کرنے کے علاوہ خاص طور ملا برادر کی رہائی کے بارے میں پاکستانی حکام سے بات کرے گا، طالبان کا کہنا ہے کہ ملا برادر بدستور پاکستان میں ہیں اور اُن کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے وفد کی پاکستان آمد کا مقصد افغان حکومت سے مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لینا ہے لیکن تاحال پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور طالبان وفد کی یہاں آمد یا اُن سے بات چیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 535755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535755/افغان-طالبان-کی-طرف-سے-وفد-پاکستان-بھجوانے-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org