0
Thursday 28 Apr 2016 23:00

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ کا سیاچن کا دورہ

اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ کا سیاچن کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ میجر جنرل دلالئی جونسن سکائی نے سیاچن کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دنیا کے مشکل ترین محاذ پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فوج کے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔ یو این فوجی مبصر گروپ کے سربراہ نے گیاری سیکٹر میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ جنرل جونسن نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین کیا۔ یو این فوجی مبصر گروپ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا گروپ ہے جو 1948 میں قائم کیا گیا۔ یہ گروپ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر ہونے والی جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 535763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش