QR CodeQR Code

پاناما لیکس، آئی سی آئی جے کی وزیراعظم کو کلین چٹ دینے والی خبر کی تردید

28 Apr 2016 23:21

اسلام ٹائمز: پاناما لیکس جاری کرنے والی صحافتی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں چھپنے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے وزیراعظم نواز شریف کا نام براہ راست آف شور کمپنیوں کے ساتھ نہیں جوڑا بلکہ ان کے بچوں کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا جو آف شور کمپنیاں چلا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صحافتی کنسورشیم نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا نام پہلے دن براہ راست آف شور کمپنیوں کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے بچوں کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاناما لیکس جاری کرنے والی صحافتی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں چھپنے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے  وزیراعظم نواز شریف کا نام براہ راست آف شور کمپنیوں کے ساتھ نہیں جوڑا بلکہ ان کے بچوں کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا جو آف شور کمپنیاں چلا رہے ہیں۔ آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت پاکستان کو صاف الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ پاناما پیپرز میں وزیراعظم کا تعلق ان کے بچوں کی حوالے سے آیا ہے اور پاکستانی اخبار میں چھپنے والی خبر انتہائی گمراہ کن ہے جب کہ وزیراعظم کے بچوں کے حوالے سےان کا نام اب بھی پاناما لیکس کے ڈیٹا میں موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 535767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535767/پاناما-لیکس-آئی-سی-جے-کی-وزیراعظم-کو-کلین-چٹ-دینے-والی-خبر-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org