QR CodeQR Code

مخالفین ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں، نواز شریف

29 Apr 2016 13:41

اسلام ٹائمز: ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے اثاثوں سے متعلق پہلے ہی اعتماد میں لے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے ہمارے مثبت اقدام پر بھی منفی رویے کا اظہار کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا کہنا ہے کہ مخالفین ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی رائے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرنگرانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا جب کہ قوم کو اپنے اثاثوں سے متعلق پہلے ہی اعتماد میں لے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے ہمارے مثبت اقدام پر بھی منفی رویے کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اپنا پینترا پھر سے بدل لیا اور وہ ایشوز کے بجائے کھوکھلے نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا اور یہ رسمی افتتاح نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے مکمل بھی کرائے، ایبٹ آباد، اوگی، شنکیاری اور مانسہرہ میں گیس فراہم کی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ صدق دل سے عوام کی خدمت کریں۔


خبر کا کوڈ: 535818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535818/مخالفین-ملک-کو-ترقی-خوشحالی-کی-راہ-سے-ہٹانا-چاہتے-ہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org