QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں خالی پلاٹ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

29 Apr 2016 15:45

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بہادر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں واقع خالی پلاٹ سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کے جسموں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، ابتدائی تحقیقات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا، اور پھر دونوں نے ایک دوسرے پر پتھروں سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہی دونوں افراد کی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔


خبر کا کوڈ: 535838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535838/کراچی-کے-علاقے-بہادر-آباد-میں-خالی-پلاٹ-سے-2-افراد-کی-تشدد-زدہ-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org