0
Friday 29 Apr 2016 16:34

عذیر بلوچ کا پاکستان، دبئی اور ایران میں کروڑوں روپے کے اثاثوں کا اعتراف

عذیر بلوچ کا پاکستان، دبئی اور ایران میں کروڑوں روپے کے اثاثوں کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عذیر بلوچ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس کے متحدہ عرب امارات، پاکستان اور ایران میں کروڑوں روپے کے اثاثے موجود ہیں، دبئی میں اس کے 4 اکاؤنٹ میں ساڑھے 10 لاکھ درہم موجود ہیں، اور 4 میں سے 3 اکاؤنٹ اس نے اپنی بیوی کے نام پر کھولے، اس کی یو اے ای میں 3 گاڑیاں، ایک پلاٹ، دفتر اور 2 گھر موجود ہیں، جبکہ یو اے ای میں اثاثوں کی مالیت 35 لاکھ درہم ہے، اور پاکستان کے بینک میں صرف 15 لاکھ روپے موجود ہیں۔ مشترکہ تحقیقات کے دوران عذیر بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں اس کے 20 کروڑ کے اثاثے موجود ہیں، جبکہ ایران میں ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر اس نے اپنے ایک رشتہ دار کے نام پر لیا، کراچی میں گھاس منڈی جوئے خانے کے مالک اعجاز میمن کو ایک کروڑ روپے سود پر دے رکھا ہے۔

عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے 45 بااثر دوست ہیں جن میں ایک سیاسی جماعت کے اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ عذیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس نے سابق وزیر داخلہ سندھ کی مدد سے ایک ایس پی اور 7 ایس ایچ اوز کو لیاری کے مختلف تھانوں میں تعینات کروایا، جبکہ ایس پی اقبال بھٹی کی تعیناتی انسپکٹر یوسف بلوچ کی سفارش پر کروائی۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق عذیر بلوچ کی خدمت پر 16 نوکر موجود تھے، عذیر بلوچ کے انڈر لیاری کے 14 گینگ وار کمانڈر کام کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 535844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش