0
Friday 29 Apr 2016 17:02

ملتان کے ہسپتال صحیح انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں، میاں حسان اخوانی

ملتان کے ہسپتال صحیح انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہیں، میاں حسان اخوانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ضلع ملتان کے صدر میاں حسان اخوانی نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ یکم مئی سے کرپشن کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کرے گی، اس مہم میں ملتان کے نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کا ممبر بنایا جائے گا اور وطن عزیز پاکستان سے محبت، پاکستان کے خلاف اُٹھنے والے ہر ہاتھ کو روکنا، پاکستان کے نظریاتی اور جعرافیائی سرحدوں کا تحفظ کرنے، پاکستان کو ایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کا عزم لیا جائے گا۔ پاکستان کو کرپٹ افسران نے نقصان پہنچایا ہے اور اب جے آئی یوتھ کے جوان ان کے کرپٹ افسران کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔ ضلع ملتان کے ادارے تباہی و بربادی کی مثال بنے ہوئے ہیں، تمام محکموں میں موجود اعلیٰ افسران کرپشن، عوام اور ماتحت عملہ کو پریشان کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملتان کے ہسپتال صحیح انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے اور غریب مریض دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور ان غریب مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ شریف اور ایماندار ڈاکٹروں پر تشدد معمول بن چکا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ ملتان کے ادارے ایم ڈی اے، پی ایچ اے اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران اداروں کو لوٹنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن جے آئی یوتھ کے جوان ان افسران کی کرپشن کو ختم کرنے میں اپنا بھر کردار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کے نوجوان کرپشن کے خاتمے اور اپنے و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے جے آئی یوتھ کی کرپشن کے خلاف مہم میں ساتھ دیں۔ اس موقع پر حسن البناء صدیقی، عاقل قریشی، شیر محمد خان، حیدر زمان، سلیم شبلی، محمد انصر، عمر بھٹی، محمد طاہر و دیگر ذمہ داران اور کارکنان موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 535851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش