QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کیلئے بھی کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائیگا

29 Apr 2016 17:49

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر تعلیم نے کوہاٹ کیڈٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکیوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا اتنا ہی حق حاصل ہے، جتنا کہ لڑکوں کو، لڑکیوں کے کیڈٹ کالج کیلئے صوبہ بھر میں مناسب جگہ تلاش کررہے ہیں، جلد ہی تعمیر کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کیلئے جلد ہی نیا کیڈٹ کالج تعمیر کیا جائیگا، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ رواں مالی سال میں صوبے کے ایک مناسب مقام پر لڑکیوں کیلئے کیڈٹ کالج تعمیر کی جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے رسم ہاؤس کے نام سے ایک ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا، جو ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ لڑکیوں کیلئے کیڈٹ کالج کے قیام کے اعلان پر کوہاٹ کے ضلعی رہنماوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا اتنا ہی حق ملنا چاہیئے جتنا لڑکوں کو حاصل ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کالج کے قیام سے خواتین کو معیاری تعلیم کے حصول کا بڑا ادارہ مہیا ہوگا اور بچیاں بغیر کسی خوف کے اعلٰی معیاری تعلیمی ادارے میں علم حاصل کر سکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 535854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535854/خیبر-پختونخوا-میں-لڑکیوں-کیلئے-بھی-کیڈٹ-کالج-تعمیر-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org