0
Saturday 30 Apr 2016 02:03

پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 225 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 225 مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 225 افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کی غرض سے مختلف مقامات پر منتقل کردیا ہے۔ پشاور پولیس نے سراغ رساں اور بارود کی نشاندہی کرنے والے کتوں، خواتین پولیس اہلکاروں اور بی ڈی یو کے ہمراہ کینٹ، رورل اور سٹی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 50 افغان مہاجرین، سنگین مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری ملزم اور 173 جرائم پیشہ، مشتبہ افراد و منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 39 پستول، چار کلاشنکوف، سات رائفل، دو بندوق، ایک کالاکوف، 1286 کارتوس، 19 کلو گرام چرس، چھ سو گرام ہیروئن اور 250 بوتل شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 535932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش