0
Saturday 30 Apr 2016 02:48

آئندہ انتخابات میں عمران خان وزیراعظم ہونگے، پرویز خٹک

آئندہ انتخابات میں عمران خان وزیراعظم ہونگے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ نوشہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کا پانچ سالہ دور اقتدار صوبے کی تاریخ کا تاریک دور تھا، اِنہوں نے اپنے دور حکومت میں پختونوں اور غریب عوام کا استحصال کیا اور آئندہ بھی ان کا یہی ایجنڈ ا ہے۔ ہمارے تین سالہ دور حکومت میں کسی ایم پی اے اور وزیر نے نہ ٹھیکے تقسیم کیے اور نہ ہی کمیشن وصول کیا۔ پی ٹی آئی نے تمام اداروں سے سیاسی مداخلت نکال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور پٹوار خانوں میں غریب عوام کی عز ت نفس بحال کرنے، سرکاری ملازمین پر رشوت کے دروازے بند کرنے، سکولوں میں اساتذہ اورہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے، غریب کے بچوں کو بہتر تعلیم، اچھی صحت اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔ وزیر اعلٰی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اس وقت تک حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی، جب تک اس ملک کے حکمران اور سیاسی قیادت ایماندار نہ ہو۔ اس ملک کابہت بڑ ا المیہ یہی رہا ہے کہ جو بھی سیاسی جماعت برسرار اقتدار آئی۔ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا ، اسکا بعین ثبوت یہ ہے کہ ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ بیس ہزار وپے کا مقروض پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یورپ، امریکہ، چین ،سعودی عرب سمیت درجنوں ممالک کے مقرو ض ہیں، ہمارے صدر ، وزیراعظم اور سب وزراء ان ملکوں سے ہاتھ جوڑ کر قرضے مانگتے اور پھر انہی ممالک کی پالیسیاں ہم پر مسلط ہوتی ہیں۔ اس ملک میں کب تک قرضوں کی بے ساکھیوں کے سہارے جینا ہوگا؟ اب عوام کو عمران خان جیسی صاف ستھری قیاد ت میسر آچکی ہے، اس کافائدہ اٹھاتے ہوئے عوام آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیکر اور عمران خان کو وزیراعظم بنا کر ملک کو قرضوں، کرپشن، اقربا پروری، غریبوں کا استحصال ختم کرکے اس ملک کو امریکی، یورپی اور آئی ایم ایف کے تسلط سے نجات دلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 535933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش