QR CodeQR Code

96 فیصد مزدوروں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، میاں عبدالقیوم

30 Apr 2016 10:02

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں مزدور رہنما کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث بھٹہ مزدوروں کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیبر قومی موومنٹ کے صدر میاں عبدالقیوم نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے آٹھ اضلاع میں کئے گئے سروے کے مطابق 96 فیصد مزدوروں نے بتایا کہ انہیں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13مئی تک بھٹوں پر بچوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو دھوبی گھاٹ سے کمشنر آفس تک ریلی نکالیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث بھٹہ مزدوروں کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں، بھٹوں پر پیشگی ادائیگی کی مد میں جبری مشقت، کتابیں کاپیاں اور تعلیمی وظائف نہ ملنے پر بھی متعلقہ ادارے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، حالانکہ بھٹہ مزدوروں کو زندگی کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔


خبر کا کوڈ: 535967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535967/96-فیصد-مزدوروں-کو-بنیادی-سہولیات-تک-میسر-نہیں-ہیں-میاں-عبدالقیوم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org