0
Saturday 30 Apr 2016 12:36

2016 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 4.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی

2016 میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 4.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کافی عرصے سے افراط زر کی شرح سنگل ہندسے میں ہے مگر آئندہ مالی سال اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ ‘‘دی گروتھ آؤٹ لک فار 2016’’ میں پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح 4.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح ترقی 4 تا 4.5 فیصد، جبکہ خدمات کے شعبے کی شرح نمو 5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے ۔ عالمی بینک نے کہا کہ حکومت کی دانش مندانہ اقتصادی پالیسیوں سے جی ڈی پی کی شرح ترقی میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ رپوٹ کے مطابق پاکستانی معیشت میں بہتری کی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہے ۔ گزشتہ سال اکتوبر سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم یہ اضافہ معمولی ہے۔ عالمی بینک نے خبردار کیا کہ چین میں جاری معاشی سست روی اور خلیجی ممالک کے معاشی بحران کے باعث پاکستانی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھے گی۔ رپورٹ میں حکومت کے معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا گیا، تاہم نجی سرمایہ کاری کی شرح کم ہو گئی۔ ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر الانگو پیچامتو کے مطابق پاکستان کو اصلاحاتی ایجنڈے کی ضرورت ہے ، کاروباری سرگرمیوں کیلئے موزوں ماحول اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اہم ہے۔ رپورٹ میں مالیاتی استحکام کو پاکستان کو درپیش چیلنجز میں سب سے زیادہ اہم قراردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 535996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش