0
Saturday 30 Apr 2016 17:54

کراچی میں ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، 15 افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی میں ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، 15 افراد کے قتل کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حساس اداروں نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر کارروائی کی، جس کے دوران کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ایف زون سے ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر ریحان عرف ٹاپ پکڑا گیا۔ ٹارگٹ کلر ریحان نے دوران ابتدائی تفتیش میں 15 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جبکہ ملزم زمینوں پر قبضے اور چائنہ کٹنگ میں بھی ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 536058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش