QR CodeQR Code

سندھ پولیس نے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

30 Apr 2016 17:59

اسلام ٹائمز: عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر مملک آصف زرداری، انکی ہمشیرہ فریال تالپور اور صوبائی وزیر منظور وسان سمیت سندھ کے دیگر اہم رہنماﺅں کے نام شامل ہیں، جس کی بناء پر سندھ پولیس نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے گریز کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کے انکشافات پر مبنی جے آئی ٹی رپورٹ پر سندھ پولیس کے اعلیٰ حکام نے دستخط کرنے سے انکار کر دیئے ہیں، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر مملک آصف زرداری، انکی ہمشیرہ فریال تالپور اور صوبائی وزیر منظور وسان سمیت سندھ کے دیگر اہم رہنماﺅں کے نام شامل ہیں، جس کی بناء پر سندھ پولیس نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے گریز کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی بی حکام نے رپورٹ پر دستخط کر دیئے ہیں، مگر سندھ پولیس انکاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 536059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536059/سندھ-پولیس-نے-عزیر-بلوچ-کی-جے-آئی-ٹی-رپورٹ-پر-دستخط-کرنے-سے-انکار-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org