QR CodeQR Code

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر، مشترکہ اعلامیہ جاری

30 Apr 2016 19:37

اسلام ٹائمز: تقریب کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی علی گڑھ یونیورسٹی انڈیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالبصیر الازہر یونیورسٹی مصر تھے۔ مہمان مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چیئرمین علوم اسلامیہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان کی بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام ہونیوالی انٹرنیشنل کانفرنس متفقہ اعلامیہ پر اختتام پذیر ہوگئی کہ مسلم معاشروں کے بقا و ترقی کے لیے معتبر اور مستفیذ بیانیہ کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین نے کہا کہ نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی مسلم سکالرز کی ذمہ داری ہے اور موجودہ کانفرنس میں اسی ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی علی گڑھ یونیورسٹی انڈیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالبصیر الازہر یونیورسٹی مصر تھے۔ مہمان مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد چیئرمین علوم اسلامیہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر سلیمی اور ڈاکٹر محمد اکرم رانا تھے۔ کانفرنس میں پندرہ سے زائد مقالات پڑھے گئے۔ ان مقالات میں پیش کئے گئے خیالات کی روشنی میں متعدد سفارشات سامنے آئیں۔ جو شرکا کانفرنس کے سامنے منظوری کے لئے پیش کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 536073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536073/ملتان-بہائوالدین-زکریا-یونیورسٹی-میں-انٹرنیشنل-کانفرنس-اختتام-پذیر-مشترکہ-اعلامیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org