0
Saturday 30 Apr 2016 20:30

پشاور سے سکیورٹی فورسز اور اسکول پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار

پشاور سے سکیورٹی فورسز اور اسکول پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور اسکول پر حملوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پشاور میں پولیس نے جی ٹی روڈ پر ترناب کے قریب مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز اور اسکول پر حملوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق مردان اور 2 کا باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ اور 2 سیفٹی فیوز سمیت کالعدم تنظیم کے چندہ باکس، لیٹر ہیڈ اور رسید باکس بھی برآمد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 536099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش