QR CodeQR Code

مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، عدیل عباس

30 Apr 2016 22:42

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک یوم مزدور کے موقع پر کہنا تھا کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ان محنت کشوں کا ہے جو مشقت کرکے رزق حلال سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عدیل عباس شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، یوم مزدور کے حوالے سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ان محنت کشوں کا ہے جو مشقت کرکے رزق حلال سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہی طبقہ زوال کا شکار ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں ایسے محنت کش موجود ہیں، جن کی محنت سب سے زیادہ اور اجرت سب سے کم ہے۔ یہی سرمایہ دارانہ جبر معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔ دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منائے جانے والے’’یوم مزدور‘‘ میں دانشوروں اور ممتاز شخصیات کی طرف سے محض لفاظی اور ہمدردی کے چار بول انہیں وقتی تسکین تو دے سکتے ہیں لیکن ان کی مشکلات کا حل نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 536122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536122/مہنگائی-کے-تناسب-سے-مزدور-کی-تنخواہ-میں-اضافہ-کیا-جائے-عدیل-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org