0
Sunday 1 May 2016 00:44

تعمیر پاکستان میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا، صدر ممنون حسین

تعمیر پاکستان میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا، صدر ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے اقلیتی رہنما دیوان بہادر ایس پی سنگھا کے لیے یادرگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کر دیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ اقلیتی برادریاں پاکستانی گلدستے کا خؤشنما پھول ہیں جنھوں نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان کے مراحل میں پوری قوم کے شانہ بشانہ شاندار کردار ادا کیا۔ ڈاک ٹکٹ کی تقریب اجرا ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپننگ سینیٹر کامران مائیکل، الیگزنڈر جان ملک اور بشپ آزاد مائیکل نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی اور خاص طور پر مسیحی برادری نے پوری قوم کے ساتھ مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے شاندار کردار ادا کیا جس کے لیے وہ تعریف کی مستحق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دیوان بہادر ایس پی سنگھا نے پنجاب اسمبلی کے رکن اور اسپیکر کی حیثیت سے قیام پاکستان کے لیےاہم کردار ادا کیا جس کے لیے قوم ان کے کردار کی معترف ہے۔
خبر کا کوڈ : 536134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش