QR CodeQR Code

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے اختتامی روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں سیمینار اور عوامی آگاہی واک

1 May 2016 05:41

اسلام ٹائمز: سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ ضلع بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات شاندار انداز میں منایا گیا ہے اور اس دوران حفاظتی ٹیکہ جات کی بھرپور انداز میں مہم چلائی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ہیلتھ کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے اختتامی روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں سیمینار اور عوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حبیب بٹر اور دیگر سٹاف سمیت طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے کہا کہ ضلع بھر میں عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات شاندار انداز میں منایا گیا ہے اور اس دوران حفاظتی ٹیکہ جات کی بھرپور انداز میں مہم چلائی گئی ہے، اس خصوصی مہم کو ایک ٹیم ورک کے تحت تمام شعبہ جات نے کامیاب بنایا ہے، جس میں عوامی اور سماجی ورکرز نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر سینیئر ڈاکٹروں نے نومولود بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکہ جات بروقت لگوانے کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا۔ بعدازاں عوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء نے حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت اور آگاہی کے حوالہ سے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔


خبر کا کوڈ: 536140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536140/عالمی-ہفتہ-برائے-حفاظتی-ٹیکہ-جات-کے-اختتامی-روز-ڈسٹرکٹ-ہیڈ-کوارٹر-ہسپتال-جھنگ-میں-سیمینار-اور-عوامی-آگاہی-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org