0
Sunday 1 May 2016 08:25

حکمران ٹولے کی کرپشن کے باعث ہر ادارہ تباہی اور معیشت بحران کا شکار ہے، امجد علی خان

حکمران ٹولے کی کرپشن کے باعث ہر ادارہ تباہی اور معیشت بحران کا شکار ہے، امجد علی خان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی میانوالی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے مقامی کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ میانوالی میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث ہر ادارہ تباہی اور معیشت بحران کا شکار ہے، ن لیگی قیادت صرف مال بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد جاری رکھے گی، عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ امجد علی خان نے کہا کہ جب تک اقربا پروری اور لوٹ مار کی سیاست ختم نہیں ہو گی، غریب آدمی کی زندگی میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔
خبر کا کوڈ : 536150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش