0
Sunday 1 May 2016 17:34

حکومت اپوزیشن کی تجویز پر تحقیقاتی کمیشن بنائے، قمر زمان کائرہ

حکومت اپوزیشن کی تجویز پر تحقیقاتی کمیشن بنائے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے لاہور پریس کلب کے باہر یوم مزدور کی مناسبت سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو پیپلز پارٹی نے حکومت کیخلاف کوئی تحریک شروع ہی نہیں کی اور صرف ایک مطالبہ کیا ہے کہ شفاف کمیشن بنایا جائے۔ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے دوران میاں صاحب کو صرف ان کا وعدہ یاد کروایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپوزیشن کی رائے سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنائے تاہم پیپلز پارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر کمیشن بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور چھوٹو گینگ پکڑا گیا لاہور میں بھی جلد چھوٹو گینگ پکڑا جائے گا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، فرانزک آڈٹ کیلئے دوسرے ملک کے ایکسپرٹ کی ضرورت ہوئی تو رابطہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 536246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش