QR CodeQR Code

علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب

1 May 2016 20:29

اسلام ٹائمز: نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ایک سال کے لئے جنوبی پنجاب کے پہلے عبوری سیکرٹری جنرل منتخب۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل کا اعلان ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا اور نئے سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ اس سے قبل جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل کے لئے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی اور سفیر عباس شہانی کے نام شامل تھے۔ چودہ اضلاع پر مشتمل صوبائی شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو ایک سال کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق اور ظالموں کے خلاف ہر وقت میدان میں رہے گی۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مہدی عابدی، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، سید فضل عباس نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مسئول علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 536262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536262/علامہ-اقتدار-حسین-نقوی-ایک-سال-کے-ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-صوبائی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org