0
Sunday 1 May 2016 23:58

پشاور، خونخوار چوہوں نے ایک ماہ میں 390 افراد کو زخمی کردیا

پشاور، خونخوار چوہوں نے ایک ماہ میں 390 افراد کو زخمی کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں خونخوار چوہوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ آج کے دن چوہوں نے 15 بچوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا، زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنا پڑا، جہاں ویکسی نیشن کے بعد بچوں کو گھر منتقل کیا گیا، ایک ماہ میں 390 افراد چوہوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں چوہوں نے ایک ہی دن میں 15 بچوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ جس کے بعد انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرنا پڑا، تاہم ہسپتال میں ویکسی نیشن کے بعد تمام بچوں کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ چوہوں کے کاٹنے سے ایک ماہ کے دوران 390 افراد زخمی ہو چکے ہیں، مگر اس کے باوجود حکومت اس ظاہری دشمن کیخلاف کوئی کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 536296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش