0
Tuesday 3 May 2016 09:47

تحریک انصاف نے اگر رائیونڈ کا رخ کیا تو پھر بنی گالہ بھی لیگی کارکنوں کی پہنچ سے دور نہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز

تحریک انصاف نے اگر رائیونڈ کا رخ کیا تو پھر بنی گالہ بھی لیگی کارکنوں کی پہنچ سے دور نہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کی رہنما اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اگر رائیونڈ کا رخ کیا تو پھر بنی گالہ بھی لیگی کارکنوں کی پہنچ سے دور نہیں، لاکھوں لیگی کارکن اپنی قیادت کے ایک اشارے کے منتظر ہیں۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسلم لیگی حکومت کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ اعلی اخلاقی اقدار کی سیاست کی ہے، عمران خان کی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ناقابل برداشت ہے۔
خبر کا کوڈ : 536361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش