0
Monday 2 May 2016 15:04

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ میڈیا کو جاری کردی

ڈی آئی خان پولیس نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ میڈیا کو جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ماہ اپریل میں اپنی کارروائیوں کی تفصیلات میڈیا کو جاری کردی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ڈیرہ پولیس نے ماہ اپریل میں تمام ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف 37 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے۔ ان آپریشنز کے دوران 1 مجرم اشتہاری سیمت 108 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1 سٹین گن، 43 کلاشنکوف، 1 کالاکوف ،38 رائفلز، 37 بندوق، پستول 31، اور 8734 کارتوس کے علاوہ ڈیڑھ سو کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی۔ اسی طرح 2538 گھر اور 367 ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 16 مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع بھر میں 354 مقامات پر SNAP چیکنگ کے ذریعے 208 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1 ہینڈ گرینیڈ، 2 کلاشنکوف، 5 رائفلز، 24 بندوق، 47 پستول، 886 کارتوس اور 52 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ ضلع بھر میں 1445 تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے کر 1 کے خلاف ناقص سکیورٹی ہونے پر مقدمہ درج ہوا۔ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 6 مقدما ت درج کیے گئے۔ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 2 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ماہ اپریل میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 73584 چالان کیے۔
خبر کا کوڈ : 536400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش