0
Monday 2 May 2016 18:46

حکومت اور اپوزیشن نہیں امریکہ اور چین کے حامیوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے، شاہ اویس نورانی

حکومت اور اپوزیشن نہیں امریکہ اور چین کے حامیوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ جے یو پی حزبِ احتساب کا کردار ادا کرے گی، پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے حامی ہیں، عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے، اپوزیشن کی اکثر جماعتیں صوبائی حکومتوں کا حصہ ہیں، حکومت اور اپوزیشن نہیں امریکہ اور چین کے حامیوں کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالے گی، سیکولر ازم کی مزاحمت کرتے رہیں گے، نظام مصطفی ہی قوم کی آخری امید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اویس نوارنی نے مزید کہا کہ ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ہے، اپوریشن کے اتحاد کیلئے منافقت اور مصلحت چھوڑنا ہو گی، قوم مذہبی جماعتوں کو متحد دیکھنا چاہتی ہے، غیر اسلامی قانون سازی اور سیکولر ازم ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی حکومت کے غلط کاموں کی مخالفت اور اچھے کاموں کی حمایت کی پالیسی پر چل رہی ہے، کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کی ضرورت ہے، پانامہ لیکس کے معاملہ پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ اجلاس میں قاری زوار بہادر، ڈاکٹر جاوید اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 536434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش