0
Monday 2 May 2016 20:14

علامہ احسان علی جعفری سال 2016-19 کیلئے ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد کے سیکریٹری جنرل منتخب

علامہ احسان علی جعفری سال 2016-19 کیلئے ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد کے سیکریٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی ضلعی شوری کا اجلاس علی مسجد مدینہ ٹائون میں منعقد ہوا جس میں آئندہ تین سال کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی رہنما علامہ ظہور احمد نے کی۔ اجلاس میں ضلع بھر سے اراکین شوری نے شرکت کی اور انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر شرکا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے علامہ احسان علی جعفری کو آئندہ تین سالوں کیلئے ضلع کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ اجلاس میں سابقہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، سید حسنین شیرازی ودیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 536448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش