0
Monday 2 May 2016 20:49

99 فیصد سیاسی لوگ کرپٹ، تمام پارٹیاں کرپشن کرپشن کا راگ الاپ رہی ہیں، جمشید دستی

99 فیصد سیاسی لوگ کرپٹ، تمام پارٹیاں کرپشن کرپشن کا راگ الاپ رہی ہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے منشور پر عمل کر کے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ کرپشن پر موت کی سزا کا بل منظور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جمشید احمد خان دستی ایم این اے چوک سرورشہید میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں 99 فیصد لوگ کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہ تمام پارٹیاں کرپشن کرپشن کا راگ الاپ رہی ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے "چور مچائے شور" عمران خان کے اردگرد سب چور لیٹرے اکٹھے ہیں یہ کیسے کرپشن کو ختم کرنے کی بات کرتا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیا ں اکٹھی کر کے مجرے کی طرح کا پروگرام بنائے جاتے ہیں۔ ناچ گانوں پر عمران خان کے جلسوں میں فحاشی اور عریانیت پھیلائی جاتی ہے۔ اس کے جلسوں کے اندر خواتین کی عزت لوٹی جاتی ہے۔ یہ قوم کو کس طرف لے کے جانا چاہتے ہیں۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے۔ اگر یہ نیا پاکستان ہے تو ہمیں یہ نیا پاکستان قبول نہیں۔ جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ میں نے کرپشن کے خاتمہ کے لئے 1300 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر کیا اور اسمبلی میں کرپشن کی سزا موت کا بل پیش کیا۔ اگر تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور اب کرپشن کرپشن کا شور مچانے والی دیگر پارٹیاں جو اسمبلی میں اکثریت بھی رکھتی ہیں۔ کیوں انہوں نے بل کی حمایت نہیں کی۔ یہ کرپشن ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ نوازشریف کو ہٹا کر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 536459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش