0
Tuesday 3 May 2016 11:49

سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا فارمولا خودغرضی پر مبنی ہے، لودھی

سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں میں اضافے کا فارمولا خودغرضی پر مبنی ہے، لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے جب کہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی فور فارمولا خود غرضی پر مبنی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا انٹر گورنمنٹ مباحثے میں خطاب میں کہنا تھا کہ ریاستوں کی خودمختار برابری کا اصول مساوی مواقع کا تقاضا کرتا ہے اس لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں کے تحت ہونی چاہیے اور سلامتی کونسل میں توسیع کا مقصد تمام ممبران کے تحفظات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل نشستوں میں اضافے کا جی 4 فارمولا خود غرضی پرمبنی ہے جس سے دیگر ممالک کے حقوق صلب ہوتے ہیں۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کو زیادہ نمائندہ، جمہوری، جوابدہ، شفاف اور موثر بنایا جائے جب کہ نمائندگی کا تصور احتساب کے بغیر کھوکھلا ہو گا، محدود مدت کے لئے انتخاب کے ذریعے اضافی نشستیں ہی مساوی مواقع فراہم کریں گی اور متواتر انتخابات ہی نمائندوں کو قابل احتساب بنانے کا واحد راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 536549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش