0
Thursday 21 May 2009 10:38

امریکا نے پاکستان کیلئے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مشروط امداد کی منظوری دیدی

امریکا نے پاکستان کیلئے سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر مشروط امداد کی منظوری دیدی
واشنگٹن :امریکی کانگریس کے خارجہ امور کمیٹی نے پاکستانی کو دی جانے والی امداد 1.5بلین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے ،تاہم اسے غیر مشروط نہیں کیا گیا ہے۔امریکی کانگریس کے خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ برمن کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پاکستان کو دی جانے والی امداد کے بل میں شامل شرائط میں پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کے حوالے سے شامل شرط کو ختم کر دیا گیا ہے ،تاہم دوسری شرائط جن میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور شرکت،جمہوری ادارو ں کی مضبوطی،پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے متعلق معلومات تک رسائی جیسی اہم شرائط ابھی بھی شامل ہیں۔پاکستان کو دی جانے والی امداد کے اس بل کو خارجہ امور کمیٹی کے بعد اب کانگریس سے بھی منظوری لینی ہوگی۔

خبر کا کوڈ : 5366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش