0
Tuesday 3 May 2016 17:17

شاہ محمود قریشی نے ٹیکس چوری کی بدترین مثال قائم کی ہے، بلال بٹ

شاہ محمود قریشی نے ٹیکس چوری کی بدترین مثال قائم کی ہے، بلال بٹ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) ضلع ملتان کے صدر بلال بٹ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں میں اپنے دولت گیٹ والے محل کی قیمت 57 لاکھ اور دوسرے کا ایک کروڑ روپے ظاہر کیا ہے جبکہ میں یہ دونوں گھر ڈبل قیمت پر خریدنے کو تیار ہوں، یہ دونوں گھر 40 سے 50 کروڑ روپے مالیت کے ہیں۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز اور تاجر رہنما جعفر علی شاہ بھی موجود تھی۔ بلال بٹ نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے چک دو ٹرپائی میں 5 مربع زمین کی مالیت 22 لاکھ 96 سو روپے ظاہر کی ہے جبکہ یہ زمین 80 لاکھ روپے فی ایکڑ قیمت کی ہے اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی نے اپنا ایک اور رقبہ سوا دو مربع 12 لاکھ روپے کا ظاہر کیا ہے جبکہ یہ اراضی مجموعی طور پر اربوں روپے کی ہے شاہ محمود نے ٹیکس چوری کی بدترین مثال قائم کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے رائیونڈ کا رخ کیا تو مسلم لیگ (ن)شاہ محمود کے گھر کا گھیراؤ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 536603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش