0
Tuesday 3 May 2016 19:20

ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سہولت کاروں کے نام اگل دیئے

ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش سہولت کاروں کے نام اگل دیئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ کی جانب سے دوران تفتیش اہم انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ کاشف ڈیوڈ نے 11 سرکاری افسران اور 22 بلڈرز سہولت کاروں کے نام اگل دیئے ہیں۔ دوران تفتیش کاشف عرف ڈیوڈ نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے کئی علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کا بھی سرغنہ تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کاشف ڈیوڈ نے دوران تفتیش 34 ایسے افراد کے نام اگلے ہیں جو اس کے لیے سہولت کاری کا کام کرتے تھے، ان میں 11 سرکاری افسران اور 22 بلڈرز شامل ہیں۔ کاشف ڈیوڈ نے سہولت کاروں کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں سو سے زائد غیرقانونی تعمیرات کروائیں، اس سے حاصل ہونے والی رقم سے دبئی میں رہائش اختیار کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشف ڈیوڈ اور اس کے اہل خانہ کے 6 بینک اکاؤنٹس میں 17 کروڑ روپے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 536619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش