QR CodeQR Code

نامحرم مردوں اور میڈیا کے سامنے خواتین کا ڈانس غیر اسلامی اور بے حیائی ہے، افضل حیدری

3 May 2016 19:46

اسلام ٹائمز: تربیتی نشست سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو شریعت کا لحاظ رکھنا چاہیے کہ جلسے میں آنیوالی خواتین بھی کسی کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور اس ناطے سے وہ قوم کی بیٹیاں ہیں، جن کا احترام اورعزت ہمارا قومی فریضہ ہے، سیاسی رہنما اپنے کارکنوں کو حیا اور شرم سکھائیں کہ ان کی بد اخلاقی پر مبنی حرکتیں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے لاہور میں مال روڈ پر ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو شریعت کے مطابق مخلوط محفلوں میں شرکت کی اجازت نہیں، حقوق کے حصول کیلئے جلسے میں جانا اشد ضروری ہو تو اسلامی حدود و قیود کیساتھ پردے میں عورتیں شریک ہو سکتی ہیں، جن کیلئے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام ہونا چاہیئے۔ لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب میں علامہ افضل حیدری نے کہا کہ شریعت کی روسے مخلوط تعلیم کی بھی اجازت نہیں تو سیاسی جلسوں میں مردوں کیساتھ شرکت تو دور کی بات ہے۔ سیاسی جماعتوں پر کارکنوں کی اخلاقی تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامحرم مردوں اور میڈیا کے سامنے خواتین کا ڈانس غیر اسلامی اور بے حیائی ہے، سیاسی جماعتوں کو شریعت کا لحاظ رکھنا چاہیئے کہ جلسے میں آنیوالی خواتین بھی کسی کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور اس ناطے سے وہ قوم کی بیٹیاں ہیں، جن کا احترام اور عزت ہمارا قومی فریضہ ہے، سیاسی رہنما اپنے کارکنوں کو حیا اور شرم سکھائیں کہ ان کی بداخلاقی پر مبنی حرکتیں اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شریعت محمدی نے عورت کو پردے کا حکم دیا ہے کہ وہ کنیزان زہرا و زینب بن کر جلسوں میں آنے کی بجائے، انتخابات میں ووٹ ڈالنے جائیں۔ ہلڑ بازی اور بدتمیزی کے جلسوں میں شریک نہ ہوں۔


خبر کا کوڈ: 536628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536628/نامحرم-مردوں-اور-میڈیا-کے-سامنے-خواتین-کا-ڈانس-غیر-اسلامی-بے-حیائی-ہے-افضل-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org