QR CodeQR Code

حکمران دہشت گردی پر بھارت سے پنگالینے کی بجائے مدارس کی تلاشی لیتے ہیں، عبدالغفور حیدری

4 May 2016 11:34

اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی قوتوں کے اشارے پر قانون بنائے جا رہے ہیں، تحفظ نسواں بل کی آڑ میں مردوں کو عورتوں کے ماتحت بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز: دینی اداروں نے پاکستان بنایا وہی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، دہشت گردی پر حکومت بھارت سے پنگا لینے کی بجائے اور مدارس کی تلاشیاں لیتے ہیں، را کے ایجنٹ پکڑے جاتے ہیں وہ ملک میں پیسے دے کر دہشت گردی کروانے کا اعتراف کرتے ہیں پھر بھی کچھ نہیں کیا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جمعیت علما اسلام ( ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مو لانا عبدالغفور حیدری نے جامعہ اسلامیہ باب العلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بیرونی قوتوں کے اشارے پر قانون بنائے جا رہے ہیں۔ تحفظ نسواں بل کی آڑ میں مردوں کو عورتوں کے ماتحت بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں پی پی پی، پی ٹی آئی اور لیگ سب جماعتیں اس حمام میں ننگے ہیں مگر ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کیے ہوئے ہیں۔ قرضے لے کر معاف کرائے قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی مگر جمعیت علمائے اسلام میں سے کسی کا نام کرپشن میں نہ ہے، سب کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، جمعیت علمائے اسلام کو معرض وجود میں آئے سو سال ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 536755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536755/حکمران-دہشت-گردی-پر-بھارت-سے-پنگالینے-کی-بجائے-مدارس-تلاشی-لیتے-ہیں-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org