0
Wednesday 4 May 2016 11:56

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین کے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں

تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین کے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین نے ملتان اور رحیمیار خان میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ تفصیل کے مطابق تعلیمی اداروں کی نجکاری کیخلاف پنجاب ٹیچرز یونین نے نواں شہر چوک سے احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کی، پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر اللہ بخش قیصر، ضلعی صدر مسعود گجر، ایس ای ایس ای کے صدر جمیل احمد سبحانی نے قیادت کی۔ جس میں جماعت اسلامی ملتان ضلع کے امیر آصف محمود اخوانی، ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے چیئرمین ندیم پاشا ایڈوکیٹ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں کی نجکاری کا سلسلے روکا جائے اور پیف کو دئیے گئے سکولز واپس لئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا۔ ریلی سے رئیس الدین محمودالحسن، خالد سندھو، نسیم اختر، عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا۔ رحیم یارخان میں حکومت پنجاب کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور تعلیم کی نجکاری کے خلاف پنجاب ٹیچر یونین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت سپریم کونسل چیئرمین رائے غلام مصطفی ریاض کھرل، مرکزی صدر اللہ بخش قیصر اور مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد گل نے کی۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ قائدین نے کہا کہ حکومت مال بناؤ ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر چل رہی ہے جس سے پورے صوبے میں بے چینی لہر دوڑ گئی ہے۔ مظاہرین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اگر انہوں نے اپنے فیصلے واپس نہ لیے، تعلیم کے نظام کوتباہ کرنے سے بعض نہ آئے تو 26 مئی کو راولپنڈی اور 6 جون کو لاہور میں ایک عظیم الشان مظاہرہ اور ریلی نکالی جائیگی اس کے ساتھ پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 536765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش