QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین سندھ اور کراچی کے تین سالہ پارٹی سیشن مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن 7 اور 8 مئی کو ہونگے

4 May 2016 14:08

اسلام ٹائمز: وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور ڈویژنل سیکریٹری جنرل ذکی ہاشمی اپنی کابینہ سمیت عہدے سے سبکدوش ہونگے اور نئے صوبائی و ڈویژنل سیکرٹری جنرل کیلئے ووٹنگ کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور کراچی کے تین سالہ پارٹی سیشن مکمل ہونے پر انٹرا پارٹی الیکشن 7 اور 8 مئی بنام ’’پیام وحدت کنونشن‘‘ مسجد و امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سو سائٹی میں منعقد ہوگا، کنونشن کی صدارت سیکرٹری جنرل پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی نو منتخب کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے صوبائی آفس وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اپنی کابینہ سمیت عہدے سے سبکدوش ہونگے اور نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کیلئے صوبائی شوریٰ کا اجلاس 2 بجے دن اور پولنگ کا آغاز 3 بجے ہوگا، 4 بجے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا باقائدہ اعلان کیا جائے گا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے نام کے اعلان کے فوراََ بعد شروع ہوگا اور 6 بجے شام ایم ڈبلیو ایم کراچی کے نئے سیکرٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نو منتخب سیکرٹریز سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نو منتخب صوبائی و کراچی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 536788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536788/مجلس-وحدت-مسلمین-سندھ-اور-کراچی-کے-تین-سالہ-پارٹی-سیشن-مکمل-ہونے-پر-انٹرا-الیکشن-7-8-مئی-کو-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org