QR CodeQR Code

آرمی چیف نے متحدہ کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا حکم دیدیا

4 May 2016 15:06

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کراچی میں آفتاب احمد کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ اعلامیے کے مطابق جنرل راحیل شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن پر رینجرز کی حراست میں تشدد اور بعد ازاں ہسپتال میں ہلاکت پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کراچی میں آفتاب احمد کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔ اعلامیے کے مطابق جنرل راحیل شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر (معاون) آفتاب احمد کو 4 روز قبل اتوار کو رینجرز نے کراچی سے حراست میں لیا تھا اور پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے دہشت گردی کے الزامات کے تحت 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا، گزشتہ روز (منگل کو) کو صبح سویرے آفتاب احمد کو کراچی کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج انتقال کر گئے۔ دوسری جانب سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بلال اکبر نے آفتاب احمد کی موت کے محرکات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 536802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536802/ا-رمی-چیف-نے-متحدہ-کے-کارکن-کی-ہلاکت-تحقیقات-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org