0
Wednesday 4 May 2016 15:37

نئیر بخاری نے تلاشی لینے والے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا

نئیر بخاری نے تلاشی لینے والے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کردیا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے سابق چیئرمین نیئر حسین بخاری نے ایف ایٹ کچہری اسلام آباد کے گیٹ پر تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا، جس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے ان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ نیئر بخاری اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں گارڈ کے ہمراہ اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پہنچے، جہاں کچہری کے داخلی راستے پر تعینات پولیس اہلکار نے انہیں اور ان کے گارڈ کو تلاشی کے لیے روکا۔ تلاشی کے لیے روکنے جانے پر نیئر بخاری اور ان کے گارڈ برہم ہو گئے اور دونوں نے تلاشی لینے والے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ کے اس نارواں سلوک پر کچہری کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے احتجاجاً کام روک دیا اور تھانہ مارگلہ میں نیئر بخاری اور ان کے گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد انسپیکٹر جنرل اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے نیئر بخاری اور ان کے گارڈ کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی پر ہاتھ اٹھانے والوں کو اب نہیں چھوڑا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جان ہر کھیل کر لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں، جبکہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔
خبر کا کوڈ : 536804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش