QR CodeQR Code

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا دورہ ملتان احتجاج کے خدشے کے باعث ملتوی

4 May 2016 18:07

اسلام ٹائمز: شہباز شریف نے میڈیا سے بچنے کے لیے آج ملتان کا دورہ ملتوی کیا جس میں انہوں نے نشتر ہسپتال کا وزٹ کرنا تھا کیونکہ چند روز قبل لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کی بڑی وجہ لیہ اور نشتر ہسپتال میں ناقص انتظامات کا سامنے آنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے بنوں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا تھا کہ میں جہاں کہیں بھی جاتا ہوں ہسپتالوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے دکھ اور دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن میاں صاحب پانامہ لیکس کے نشہ میں یہ بھول گئے کہ پنجاب میں تو گذشتہ 8 سال سے شہباز شریف حکومت کر رہے ہیں اور ہم نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کو کیا دیا ہے۔ وزیراعظم کے اس بیان پر شہباز شریف نے میڈیا سے بچنے کے لیے آج ملتان کا دورہ ملتوی کیا جس میں انہوں نے نشتر ہسپتال کا وزٹ کرنا تھا کیونکہ چند روز قبل لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کی بڑی وجہ لیہ اور نشتر ہسپتال میں ناقص انتظامات کا سامنے آنا ہے۔ آج ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی عوام کا وقت کے حکمرانوں سے ایک ہی سوال ہے کہ اگر اس خطہ میں صحت کے لیے کوئی عملی اقدامات کیے ہوتے تو شائد لیہ کے ان غریب رہائش پذیروں کے ہنستے بستے گھروں کے چراغ نہ اجڑتے۔


خبر کا کوڈ: 536825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536825/وزیراعلی-پنجاب-شہباز-شریف-کا-دورہ-ملتان-احتجاج-کے-خدشے-باعث-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org