0
Wednesday 4 May 2016 23:10

تحریک انصاف کے ناظم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی

تحریک انصاف کے ناظم نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ناظم کفایت اللہ شہر میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار پر اپنی ہی جماعت پر پھٹ پڑے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔ پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے صرف 2 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہائی اسکول حسن گڑھی میں طلبہ بیٹھنے کیلئے ٹاٹ گھر سے لانے پر مجبور ہیں جس پر اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ اسکول میں طلباء کی تعداد زیادہ اور کمرے کم ہیں، محکمہ تعلیم کو اضافی کمرے تعمیر کرنے کی درخواست دے چکے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے بیٹھنے کیلئے ٹاٹ اور بوریاں بھی گھروں سے لاتے ہیں، مستقبل کے معمار کلاسوں سے باہر دروازہ پر کھڑے ہو کر علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جب کہ ہائی اسکول امتحانی ہال سے بھی محروم ہے۔ دوسری جانب پشاور میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار پر ناظم کفایت اللہ بھی اپنی حکومت پر پھٹ پڑے اور کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی صرف وزیر تعلیم کے دعوں تک محدود ہے، اسکول کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بچوں سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 536890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش