QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کا پیام وحدت کنونشن 14 مئی کو منعقد ہوگا

4 May 2016 23:37

اسلام ٹائمز: کنونشن کے موقع پر ہر ضلع سے دو، دو اراکین اور صوبائی کابینہ کے اراکین صوبہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، جس کے بعد کثرت رائے سے منتخب ہونے والے صوبائی سیکرٹری جنرل کا مرکزی رہنماء اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کا پیام وحدت کنونشن 14 مئی کو منعقد ہوگا، جس میں صوبہ کے تمام اضلاع اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ معززین اور علمائے کرام شرکت کریں گے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کنونشن میں شرکت متوقع ہے، کنونشن کے موقع پر ہر ضلع سے دو، دو اراکین اور صوبائی کابینہ کے اراکین صوبہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، جس کے بعد کثرت رائے سے منتخب ہونے والے صوبائی سیکرٹری جنرل کا مرکزی رہنماء اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 536895

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536895/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کا-پیام-وحدت-کنونشن-14-مئی-کو-منعقد-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org