0
Thursday 5 May 2016 09:47

جماعت اسلامی مزدوروں اور اساتذہ کے ساتھ ہے، نجکاری کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی، میاں آصف اخوانی

جماعت اسلامی مزدوروں اور اساتذہ کے ساتھ ہے، نجکاری کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی، میاں آصف اخوانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں ضلع کی تمام سیٹوں پر حصہ لے گی، کارکنان تیاری کریں۔ 8 مئی 2016ء بروز اتوار کو کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں چوک گھنٹہ گھر میں کرپشن مکائو، ملک بچائو کیمپ لگایا جائے گا۔ کرپشن کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اگر وزیراعظم اور اُن کا خاندان ٹیکس چوری اور کرپشن میں ملوث نہیں تو پھر ڈرکس بات کا ہے۔ پارلیمنٹ میں اپنے اثاثوں، ٹیکس ادائیگی کی دستاویزات پیش کر دیں۔ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیشن کو وزیراعظم اور اس کے خاندان کے خلاف تحقیقات کرنے دی جانی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور اس کے بعد پانامہ لیکس میں شامل 200 افراد کا اب تک لوٹنے اور قرضے معاف کروانے والوں کا بے رحمانہ احتساب ہونا چاہئے۔ جن پر جرم ثابت ہو جائے اُن کو سزا دینے کا اختیار کمیشن کے پاس ہونا چاہئے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی کی صدارت میں ہونے والے ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں کہی گئی۔ جس میں ضلعی نائب اُمراء ڈاکٹر خالد رشید، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شبیر احمد بخاری، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اونگزیب شہزاد، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، رانا طارق نعیم، کلیم اکبر صدیقی، حافظ عبدالرحمن، ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صہیب عمار صدیقی سمیت دیگر اراکین شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریلوے، پی آئی اے، اسٹیل ملز ودیگر قومی اداروں اور پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نجکاری، مزدوروں، سرکاری ملازمین اور اساتذہ کا معاشی قتل ہے اور غریبوں کے بچوں کو تعلیم سے محروم کرنا ہے۔ جماعت اسلامی مزدوروں اور اساتذہ کے ساتھ ہے۔ نجکاری کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 536912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش