QR CodeQR Code

پشاور، گذشتہ رات قتل ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

5 May 2016 13:39

اسلام ٹائمز: اعجاز نامی پولیس اہلکار عشاء کی نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کی نماز جنازہ آج صبح پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں اعلٰی افسران نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ رات اعجاز نامی پولیس اہلکار عشاء کی نماز کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے میں مسکین آبادکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کیا تھا۔ اعجاز کی نماز جنازہ آج صبح پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی، جس میں پولیس کے اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ دوسری جانب محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دو ملزمان ابوذر اور شعیب کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جہنیں یونیورسٹی روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 536939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/536939/پشاور-گذشتہ-رات-قتل-ہونیوالے-پولیس-اہلکار-کی-نماز-جنازہ-ادا-کردی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org