0
Thursday 5 May 2016 15:45

ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد پر تشدد کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد پر تشدد کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ آفتاب احمد پر تشدد کیا گیا ہے۔ سماءٹی وی کے مطابق مجسٹریٹ کی نگرانی میں چار رکنی میڈیکل بورڈ نے آفتاب احمد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تیار کر دہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفتاب احمد کی موت کی بڑی وجہ تشدد تھی۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آفتاب احمد کے جسم کے 35 سے 40 فیصد حصے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ ان کے بائیں پائوں کا انگوٹھا بھی اکھڑا ہوا ہے۔ ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسم کے مختلف حصوں پر سرخ اور سیاہ زخموں کے نشانات موجود ہیں اور زخموں اور آفتاب احمد کی موت کے درمیان 12 سے 36 گھنٹے کا فرق تھا۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آفتاب احمد کے سر اور ٹانگوں کے علاوہ کہنیوں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹوں کے نشانات ملے ہیں تاہم ان کی موت کی حتمی وجہ کا تعین کیمیکل رپورٹس آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 536952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش