0
Thursday 5 May 2016 22:53

ترک صدر سے اختلافات کے باعث وزیراعظم کا استعفیٰ دینے کا اعلان

ترک صدر سے اختلافات کے باعث وزیراعظم کا استعفیٰ دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر طیب اردوگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کے بعد وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو اور صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان کئی ماہ سے جاری اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے جب کہ سیاسی بحران اور اختلافات کے خاتمے کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان صدارتی محل میں ملاقات ہوئی تھی لیکن اس دوران دونوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے جس کا نتیجہ وزیرِ اعظم کے استغفیٰ کی صورت میں سامنے آیا۔ ترک میڈیا کے مطابق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی ( اے کے پی) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد احمد داؤداوغلو نے باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ اگست 2014 میں جب صدررجب طیب  اردوگان وزیرِ اعظم سے صدر بنے تھے تواحمد  داؤد اوغلو نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔
خبر کا کوڈ : 537001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش