0
Friday 6 May 2016 10:55

اب کوئی معجزہ ہی کرپٹ حکومت کو بچا سکتا ہے، اکرم رضوی

اب کوئی معجزہ ہی کرپٹ حکومت کو بچا سکتا ہے، اکرم رضوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں انجمن طلبہ اسلام لاہور ڈویژن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ اب کوئی معجزہ ہی کرپٹ حکومت کو بچا سکتا ہے، حکومت کا ساتھ دینے والے مفاد پرست سیاستدان عوامی نفرت کا نشانہ بن جائینگے، کرپشن ملک کیلئے ناسور ہے، کرپشن کے دیمک نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ زدہ حکمرانوں کے ساتھ کھڑا ہونیوالا قوم کی نظروں میں گر جائے گا، حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات پروفیشنل کھوجیوں سے کروائی جائیں، نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو ملک کے حالات خراب ہو سکتے ہیں کیونکہ حکمرانوں کیخلاف عوام کا غم و غصہ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ اکرم رضوی نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، ظالمانہ استحصالی طبقاتی نظام ختم کئے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حکومتی علماء و مشائخ کونسل کو مسترد کرتے ہیں، حکومت جعلی کونسل بناکر علماء و مشائخ کو خریدنا چاہتی ہے لیکن باضمیر علماء و مشائخ حکومتی کونسل میں شامل نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 537034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش